پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع
09-01-2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے اعجاز چودھری کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان تیار کرنے کیلئے مہلت مانگی اور کہا کہ چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کر دی۔