ایشیاکپ: سارو گنگولی نے بھی ’’پاکستانی بالنگ اٹیک‘‘ پر خاموشی توڑ دی

09-01-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور کپتان سارو گنگولی نے اعتراف کیا ہے کہ بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کے پریشانی باعث بن سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اسٹار اسپورٹس نے ویڈیو جاری کی جس میں سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے ٹیم انڈیا کیلئے بابراعظم کو اصل چیلنج قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں بھارتی بالرز کو پاکستانی کپتان کیخلاف کڑی لائن لینتھ پر بالنگ کرنا ہوگی ورنہ وہ انکے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ گنگولی نے کہا کہ بابراعظم ایک اچھے کھلاڑی ہیں جس میں کسی کو کوئی شک نہیں لیکن ہمارے بالنگ اٹیک میں بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج جیسے بالرز موجود ہیں جو انکے خلاف اٹیک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بالنگ اٹیک پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی موجودگی میں پاکستان کا مضبوط بولنگ اٹیک ہے جس سے ٹیم انڈیا کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ اس سے قبل اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پاکستان کے بالنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریف ٹیم کے پاس بہترین پیس اٹیک ہے اور وہ میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔