پریس کانفرنس نہیں کروں گا، ایسے ہی چار ماہ اندر نہیں گزارے: پرویز الہٰی

09-01-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس نہیں کروں گا ایسے ہی چار ماہ جیل میں نہیں رہا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے، ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کررہے ہیں، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کروائیں۔ اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پریس کانفرنس کریں گے جس پر پرویز الہٰی نے کہا ابھی میں پریس کانفرنس نہیں کروں گا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی تحریک انصاف کیساتھ ہیں جس پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چار ماہ اندر نکالے ہیں؟ میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا ہوں۔