ایشیا کپ، قذافی سٹیڈیم آنے جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند
09-01-2023
(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، قذافی سٹیڈیم آنے جانے والے راستوں کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا، قذافی سٹیڈیم جانے کے لئے صرف لبرٹی گول چکر والے گیٹ سے سخت چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، میڈیا کے نمائندوں اور متعلقہ افراد کو ضروری جانچ پڑتال کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، سکیورٹی کے لئے قذافی سٹیڈیم آنے جانے والے راستوں پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔ قذافی سٹیڈیم کے اطراف آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔