نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات

09-01-2023

(ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور گورنر سندھ  کامران ٹیسوری کی ملاقات مشرقی لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، ملاقات میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خاتمے پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان روانہ ہو گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری آج پاکستان روانہ ہوں گے۔