پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر دو رکنی چور گینگ گرفتار

09-01-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ٹیموں کی نشاندہی پر پر پولیس نے بتی چوک کے علاقے سے دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹیز ٹیم نے دوران سرویلنس بتی چوک کے علاقے میں 2 مشکوک افراد کو دیکھا، تھانہ شفیق آباد پولیس کو فوراً مشتبہ افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور کٹر برآمد ہوئے۔ سیف ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت شرجیل نعیم اور ساجد علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے  قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی شہزاد رفیق کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر میں منظم گروہ کی شکل میں کام کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، سیف سٹی کیمروں اور ہیٹ میپ کی مدد سے پولیس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔