ایشیا کپ ہاکی: پاکستان نے عمان کو9 گول سے شکست دے دی
09-01-2023
(ویب ڈیسک) عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے چوتھے میچ میں عمان کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکت دے دی۔
عمان کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کے محمد عبداللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5، ارشد لیاقت نے 2 گول کیے جبکہ محمد عبداللہ اور زکریا حیات نے ٹیم کیلئے 1-1 گول کا اضافہ کیا۔