پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے ایک اور فائٹ جیت لی
09-01-2023
(ویب ڈیسک) سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کےکمانڈو شہیر آفریدی نے ایک اور باکسنگ فائٹ جیت لی۔
بنکاک میں منعقدہ مڈل ویٹ کیٹیگری کے باکسنگ مقابلے میں شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو چت کردیا۔پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کا مقابلہ تھائی باکسر آڈومرٹ سے تھا۔ ماضی میں شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں دو مرتبہ ایشین ٹائٹل نام کرچکے ہیں۔ شہیر آفریدی کی دوسری فائٹ ٹریننگ کے بعد 24 ستمبر کو بنکاک میں ہی ہوگی۔