آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، پٹرولیم لیوی کی شرح مکمل عائد

09-01-2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق فی لٹر پٹرول پر لیوی میں پانچ روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد فی لٹر پٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی، اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے لیوی عائد ہے، دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت میں بجٹ کے دوران لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی، 60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے۔ خیال رہے کہ نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔