پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز
09-01-2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی رونمائی کراچی کے ساحل سمندر پر کی گئی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کرایا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام ساڑھے 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔