ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی خصوصی آفر

09-01-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کے لئے ٹکٹوں کی خصوصی آفر پیش کر دی۔

پی سی بی نے پاک  بھارت میچ دیکھنے والوں کے لئے اضافی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے اور شائقین کرکٹ کو گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھنے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ جن شائقین کرکٹ کو سٹینڈز میں ٹکٹ نہیں ملی وہ باؤنڈری سے باہر گھاس پر بیٹھ کر بھی میچ دیکھ سکیں گے۔ سکور کارڈ کے ساتھ گھاس والی پہاڑی پر شائقین پاک بھارت میچ 1500 لنکن روپے میں دیکھ سکیں گے جبکہ شائقین 2560 لنکن روپے کے پیکج میں پاک بھارت کے ساتھ نیپال اور بھارت کا میچ بھی دیکھ سکیں گے۔ شائقین کینڈی میں ابیتھا گراؤنڈ باکس آفس سے موقع پر ہی ٹکٹ خرید سکیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی کے پالی کیلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔