جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے کافی محنت کر رہے ہیں: ندا ڈار
08-31-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے کافی محنت کررہے ہیں، خوش ہیں کہ پاکستان ویمن ٹیم کیلئے بھی سیریز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو کنٹریکٹ ملنے سے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہوگی، پلیئرز کا پول بڑھ رہا ہے جس کامطلب ہے ہم مثبت جانب جا رہے ہیں، بابر اعظم اور دیگر پلیئرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ ندا ڈار نے کہا کہ مینز ٹیم کی پرفارمنس سے ہمیں بھی موٹیویشن ملتی ہے، ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات ہیں ، دنیا بھر میں جارحانہ انداز سے ٹی 20 کرکٹ کھیلی جاتی ہے، ہماری ٹیم بھی اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایشین گیمز کی تیاری بھی مکمل کرنا چاہتے ہیں، مستقبل میں بہت کرکٹ کھیلنا ہے، ایشیا کپ کے میچز بھی ہم دیکھ رہے ہیں ، دعا یہی ہے کہ پاکستان مینز ٹیم بھرپور انداز سے کامیابیاں حاصل کرے۔