انشورنس کے ذریعے سوشل سکیورٹی کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے: شمشاد اختر

08-31-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ انشورنس سیکٹر کے فروغ سے معاشی ترقی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایس ای سی پی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی نے انشورنس سیکٹر کیلئے 5 سالہ ڈائریکشن پلان جاری کر دیا، 5 سالہ روڈ میپ کی تشکیل خوش آئند اقدام ہے۔ نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ انشورنس سیکٹر کے فروغ سے معاشی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، نگران وزیر خزانہ  نے قرض اور کیپٹل مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا کہ پاکستان قدرتی آفات اور سماجی مسائل کا شکار ملک ہے، انشورنس کے ذریعے سوشل سکیورٹی کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذریعے فنڈز کی دستیابی ممکن بنائی جا سکتی ہے، اس اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔