واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ملازموں کے لئے واپڈ الاؤنس منظور کر لیا

08-31-2023

(لاہور نیوز) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مفت بجلی استعمال کرنے والے واپڈا ملازموں کو مزید مراعات سے نواز دیا۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ملازموں کے لئے واپڈ الاؤنس منظور کر لیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل 1 سے 10 تک کے ملازموں کے لئے 8 ہزار سے 14 ہزار 500 روپے، سکیل 11 سے 20 تک کے ملازموں و افسروں کو 15 ہزار 500 سے 60 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے میڈیکل الاؤنس حاصل کرنے والے ملازموں اور افسروں کو بھی واپڈا الاؤنس ملے گا، گریڈ 17 تا 20 کے افسروں کے لئے 10 ہزار روپے پروفیشل الاؤنس بھی منظور کر لیا گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق یکم جولائی سے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملازموں کو واجبات ادا کئے جائیں گے۔