عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا

08-31-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کیساتھ 1945 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہو گئی۔