پی ایچ ایف کی کانگرس کا اجلاس، ہاکی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لانے کا عزم

08-31-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی غیر معمولی کانگرس کا اجلاس ہوا جس میں قومی کھیل ہاکی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لانے کا عزم کیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی غیر معمولی کانگرس نے اجلاس کے دوران سابق صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس دوبارہ 7 ستمبر کو طلب کر لیا، اجلاس میں فیڈریشن کے معطل سیکرٹری جنرل کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی جائے گی۔ فیڈریشن کی کانگرس اجلاس میں اولمپئن اختر رسول، شہباز سینیئر ، رانا مجاہد، قمر ابراہیم ، خواجہ جنید سمیت 55 سے زاٸد ممبران  نے پورے پاکستان سے شرکت کی، کانگرس نے ہاکی کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کی منظوری دی۔ اجلاس کے بعد آصف باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہم اختر رسول کی قیادت میں بہت اہم معاملے پر  اکٹھے ہوئے ہیں، ہم سب ہاکی کی بہتری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس نگران وزیر اعظم صاحب کے لیے پیغام ہے جنہوں نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشی میں ہاکی فیڈریشن کی باڈی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے ۔