حضرت علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کی تیاریاں، صفائی پلان جاری

08-31-2023

(لاہور نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تیاریاں جاری ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی نے عرس کے دنوں کا صفائی پلان جاری کر دیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عرس کے دنوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 100 سے زائد ورکرز تینوں شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، پہلی شفٹ میں 48، دوسری شفٹ میں 18 اور رات کی شفٹ میں 31 ورکرز صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کے پیش نظر دربار کے گرد 20 اضافی کنٹینرز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، دربار سے ملحقہ روڈز، بازاروں کی صفائی ستھرائی اور واشنگ 3 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔