لاہور پولیس میں ڈی ایس پی کی سیٹ پر کام کرنے وا لے پولیس انسپکٹرز کیخلاف مقدمات درج

08-31-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس میں افسران کی بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔

ڈی ایس پی کی سیٹ پر کام کرنے والے تین پولیس انسپکٹرز کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ اے وی ایل ایس سٹاف کے ایک کے بعد ایک اور موٹرسائیکلوں کی خورد برد کرنے کے سکینڈلز منظر عام پر آنے لگے۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ڈی ایس پی مہدی کاظمی، ایس ایچ او، اے وی ایل ایس عباس بھٹی اور اے ایس آئی نثار  نے مبینہ طور پر سکندر مشتاق کی موٹرسائیکل ذاتی رنجش کی بنا پر چوری کر لی۔ اس سے قبل ڈی ایس پی اے وی ایل ایس عامر سلیم کو بھی مال مقدمہ کی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے کے الزام میں پولیس  نے حراست میں لے لیا تھا۔