لاہور کی خاتون اے ایس پی کی کوششوں سے جانوروں کے لیے ریسکیو سنٹرز فعال

08-31-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی خاتون اے ایس پی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ شہر کی سڑکوں پر پڑے بیمار اور لاغر جانوروں کو ٹھکانہ مل گیا۔

انسان ، انسان کے حقوق شاید ہی دے پائے لیکن جانوروں کے حقوق کے لیے انسان کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے اینیمل ریسکیو سنٹر کا افتتاح کیا۔ لاہور کی خاتون اے ایس پی شہر بانو نقوی کی کوششوں سے پنجاب پولیس نے غیر سرکاری ادارے کی مدد سے جانوروں کے لیے ریسکیو سنٹرز فعال کر دئیے۔ این جی او ہیڈ انوشے علی کہتی ہیں لاہور کے بعد صوبہ بھر میں جانوروں کے ریسکیو مراکز قائم کیے جائیں گے۔ مرکز میں آوارہ اور بیمار جانوروں کے علاج معالجے کے علاوہ جانوروں پر تشدد کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔