برطانیہ نے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے

08-31-2023

(ویب ڈیسک) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے گئے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سکینرز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر  نے کہا کہ برطانیہ میں تقریباً 16 لاکھ پاکستانی بستے ہیں، یہ پاکستانی برطانوی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارا خاص تعلق ہے، ہر سال لاکھوں افراد پاکستان اور برطانیہ کا سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کی نقل و حرکت دونوں ممالک کے عوام میں مضبوط تعلق کی عکاس ہے، دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کے لیے فضائی روابط بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ  نے کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کے لیے 6 کروڑ مالیت کے جدید سکینرز فراہم کیے ہیں، اس اقدام سے مسافروں کے سامان کی مناسب سکیننگ ہو سکے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر  نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی سکینرز حوالے کرنے پر خوشی محسوس ہوئی۔