پرویز الہٰی کی عدالت پیشی، نیب نے پنجاب حکومت سے سکیورٹی مانگ لی

08-31-2023

(لاہور نیوز) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی مانگ لی۔

نیب کی جانب سے صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کے لیے سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا گیا۔ نیب مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی ہائی پروفائل ملزم ہیں جو اس وقت نیب کسٹڈی میں ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق پرویز الہٰی کی جان کو شدید سکیورٹی خدشات ہیں۔ نیب کی جانب سے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کے لیے بلٹ پروف گاڑی اور مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے، پرویز الہٰی کی نیب آفس سے ہائیکورٹ آمد تک کی مکمل سکیورٹی کی ذمہ داری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہوگی۔