یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں نیا ڈیپارٹمنٹ ’’انفارمیشن سنٹر اینڈ ایگزیمینیشن فیسلی ٹیشن سنٹر‘‘ قائم

08-31-2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں نیا ڈیپارٹمنٹ ’’انفارمیشن سنٹر اینڈ ایگزیمینیشن فیسلی ٹیشن سنٹر‘‘ قائم کر دیا گیا۔

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد علی آغا نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر فلیحہ ظاہرہ کاظمی اور ڈائریکٹر ارم رباب نے شرکت کی۔ محمد علی آغا نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ہوم اکنامکس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد یہ ادارہ بہترین نتائج دے رہا ہے۔ یونیورسٹیز میں تھیوری سے زیادہ ریسرچ پر توجہ دینی چاہیے۔ فلیحہ ظاہرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ یہ سنٹر صرف طالبات کے فائدے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ سنٹر میں ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ یونیورسٹی سے متعلق ہر قسم کی معلومات موجود ہے۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر کی جانب سے مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد علی آغا کو سوینئر پیش کیا گیا۔