لاہور کو سموگ سے بچانے کیلئے فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ

08-31-2023

(لاہور نیوز) لاہور کو سموگ سے بچانے کیلئے ڈی سی لاہور نے فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  نے کہا ہے کہ شہر یا گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو جلانا سموگ کا بڑا سبب ہے، شہر بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر مقدمات درج کئے جائیں گے، سالڈ ویسٹ، ٹائرز، پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ رافعہ حیدر  کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔