صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹیاں قائم،نوٹیفکیشن جاری

08-31-2023

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور وزیر معدنیات کا محکمہ معدنیات کی بہتری کے حوالے سے بڑا اقدام، سیکرٹری معدنیات کی تجویز پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 سیکرٹری معدنیات کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹیاں ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولس آفیسر، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر اور محکمہ معدنیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل ہونگی، کمیٹیاں ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹیاں معدنیات کی غیرقانونی نکاسی کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں گی، ضلعی سطح پر معدنی ترقیاتی پروگرام کی تشکیل دینا اس کمیٹی کے امور میں شامل ہے۔ سیکرٹری معدنیات کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹیاں ضلعی سطح پر معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری لانے کیلئے سفارشات بھی پیش کریں گی۔