ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
08-31-2023
(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم امیر ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہریوں سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کے لیے رقوم وصول کیں، ملزم نے متاثرین سے بحرین بھجوانے کے 18 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے، ملزم امیر ثناء اللّٰہ کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان نے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیئے ہیں۔