شاہدرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 72 سالہ بزرگ شہری قتل

08-31-2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے کی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 72 سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بزرگ شہری کو قتل کیا، مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی جنہیں سر میں گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ مقتول بزرگ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔