نیب کا پرویز الہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ

08-31-2023

(لاہور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا مؤقف ہے کہ سنگل بنچ نیب کیسز کی سماعت نہیں کر سکتا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے نظرثانی اپیل میں چیف جسٹس سے استدعا کی جائے گی کہ پرویز الہٰی کا کیس دو رکنی بنچ کو منتقل کریں۔ خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو دوپہر دوبجے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔