ٹبی سٹی: سیف سٹیز کی نشاندہی پر دو رکنی سنیچر گینگ گرفتار

08-31-2023

(لاہور نیوز) تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے پنجاب سیف سٹیز ٹیم کی نشاندہی پر دو رکنی سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، ڈیجیٹل کیمرہ، پستول اور نقدی برآمد کر کے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان راہ چلتے لوگوں سے موبائل،نقدی اور موٹرسائیکل چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے، جرائم کی سرکوبی کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔