مہنگائی : پاکستان نے افریقی ملک نائیجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

08-31-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے مہنگائی کے معاملے میں افریقی ملک نائیجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

عالمی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستانی مہنگائی سے متاثرہ ممالک میں 18ویں نمبر پر آگیا۔ جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا جس کے بعد یہ شرح 28.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ نائیجیریا میں مہنگائی کی شرح 24.08 فیصد اور لاؤس میں 27.8 فیصد ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق ایشیائی ممالک میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ افغانستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم منفی 6.5 فیصد رہی ہے۔