مہنگائی سے پریشان 2 نوجوان چوری کی پہلی واردات میں ہی پکڑے گئے

08-31-2023

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی سے پریشان دو نوجوان چوری کی پہلی واردات کے دوران ہی پکڑے گئے۔

دو نوجوان چوری کی پہلی واردات کے دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، ایک ملزم سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا جبکہ دوسرا حجام کی دکان پر ملازم تھا۔ دونوں نوجوانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مہنگائی کی وجہ سے پریشانی کے باعث چوری کی کوشش کی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران پکڑے گئے دونوں ملزمان ریکارڈ کے مطابق عادی مجرم نہیں ہیں۔