سیکرٹریوں سمیت اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے

08-30-2023

(ویب ڈیسک) سیکرٹریوں سمیت اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے۔

علی شیر محسود کو سپیشل سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر ارشد محمود کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس لاہور میں ممبر انچارج مقرر کر دیا گیا، کنور شاہ رخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، نوید احمد شیخ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس کراچی میں ممبر انچارج تعینات کر دیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ منیر اعظم کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن مقرر کر دیا، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن، ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ لگا دیئے گئے۔