پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

08-30-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کیساتھ 1938 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 675 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2850 روپے اور فی دس گرام 2443.41 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔