ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
08-30-2023
(لاہور نیوز) روپے کی مسلسل بے قدری کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 45 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافہ کیساتھ 322 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔