آئی ایم ایف معاہدوں میں سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں: نگران وزیر خزانہ

08-30-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے آئی ایم ایف معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں۔

کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا کہ نگران حکومت کو ملک کے غریب عوام کا بھرپور احساس ہے، نگران حکومت غریب طبقے کو مزید مشکلات سے دو چار نہیں کر سکتی۔ شمشاد اختر  نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے گزشتہ حکومتوں نے کیے، آئی ایم ایف کے معاہدوں میں سبسڈیز دینا پہلے سے طے شدہ ہے، معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں۔ نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران حکومت معیشت کے استحکام کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ معاشی استحکام  کے لیے ایسے اقدامات کریں گے جن سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کا ریٹ مستحکم ہو۔