مارکیٹ میں چینی 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

08-30-2023

(لاہور نیوز) شوگر ملرز چینی کی قیمت پر حاوی ہو گئے ۔ سرکاری ریٹ نہ ہونے سے من مانی قیمتوں پر چینی فروخت کی جا رہی ہے۔

پرچون مارکیٹ میں چینی 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ چار روز میں چینی 10 روپے فی کلو تک مہنگی ہو چکی ہے۔ تھوک مارکیٹ میں چینی 16 ہزار 400 روپے فی 100 کلو گرام ہے۔ مختلف شوگر ملز کا ریٹ 15 ہزار 800 سے 16 ہزار روپے فی 100 کلو ہے۔ مارکیٹ میں تاحال چینی کا کوئی سرکاری ریٹ مقرر نہیں۔ عوام حکومت سے نالاں ہیں، کہتے ہیں کہ غریب کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں مزید تیزی کا خدشہ ہے۔ چینی کی برآمد پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ چینی درآمد کرنے کے لئے بھی اقدامات شروع ہو چکے ہیں۔