ایل ڈی اے میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

08-30-2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں متعدد افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاؤن پلاننگ  کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء اسماعیل تابش کو ڈائریکٹوریٹ انوائرمنٹ کنٹرول میں تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہاؤسنگ ایٹ عثمان گلریز کو ون ونڈو سیل شفٹ ون میں تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹر آفیسر وسیم اشرف کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہاؤسنگ ایٹ لگا دیا گیا، وسیم اشرف کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہاؤسنگ نائن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ حماد علی کو آن پے سکیل پر ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن ٹو تعینات کر دیا گیا ہے۔