ایل ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار

08-30-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر قائم نجی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد تعمیرات کو مسمار کردیا۔

 ایل ڈی اے ٹیموں نے اعظم گارڈن سکیم کی باؤنڈری والز، مین گیٹ، سڑکیں اور دفتر گرا دیا، مہراب سٹی کا گیٹ، سڑکیں اور سیوریج سسٹم جبکہ ملک پور سٹی کی سڑکیں، الباری سٹی کا سائٹ آفس مسمار اور بجلی کے کھمبے گرا دیئے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈریم ہاؤسنگ کی سڑکیں مسمار کردیں، محبوب ہاؤسنگ کی باؤنڈری والز اور سائٹ آفس کو گرا دیا گیا۔ علاوہ ازیں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران ٹاؤن شپ  میں کالج روڈ پر 200 سے زائد دکانوں اور املاک کو مسمار کر دیا گیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایل ڈی اے نے اکبر چوک سے امیر چوک سڑک کی ایک جانب آپریشن مکمل کیا، ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹاﺅن شپ کالج روڈ پرآپریشن کے دوران تجاوزات، شیڈ، تھڑے، بورڈز و ہورڈنگز مسمار کر دیں۔