ڈی سی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی درجہ بندی شروع کر دی

08-30-2023

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی شروع کر دی ۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اظہر اقبال نے سب سے زیادہ 64 مقامات کو چیک کیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صداقت ملک نے سب سے کم 14 پوائنٹس چیک کیے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ارشد سندھو نے سب سے زیادہ 9 مقامات پر چالان کئے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے تمام 52 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو چیک کیا، شہر بھر میں کل 1557 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 214 پوائنٹس پر قوانین کی خلاف  ورزی پر167 افراد کو جرمانے جبکہ 41 افراد گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گراں فروشی پر 45 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ 2 مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔