بجلی کے مفت یونٹس ختم کرنے کے فیصلے پر واپڈا انجینئرز کا شدید احتجاج

08-30-2023

(لاہور نیوز) بجلی کے مفت یونٹس ختم کرنے کے فیصلے پر لیسکو، این ٹی ڈی سی ، واپڈا انجینئرز اور ملازمین نے لیسکو ہیڈ کوارٹرز کے باہر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین  نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت سے فری یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ لیسکو انجینئرز  نے کہا کہ فری یونٹس نہیں ملتے یہ الاؤنس ہماری تنخواہ میں شامل ہے۔ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو انجینئرز اور پاور سیکٹر کے ملازمین کام مکمل طور پر بند کر دیں گے۔ لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ہر ادارہ اپنے ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دیتا ہے، اسی طرح پاور سیکٹر بھی الاؤنس دے رہا ہے۔ ہمارے لائن مین بجلی بحال رکھنے کے لیے اپنی جانوں پر کھیل کر کام کرتے ہیں، ایسے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔