واسا بجلی کا سب سے بڑا صارف بن گیا، ایک سال میں ایک کروڑ یونٹس خرچ

08-30-2023

(لاہور نیوز) واسا بجلی کا سب سے بڑا صارف بن گیا، واسا نے ایک سال میں بجلی کے کروڑوں یونٹ استعمال کر لیے۔

واسا کا ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ ادھورا رہ گیا، 128 ڈسپوزل سٹیشنز میں سے صرف ایک سٹیشن کو شمسی توانائی  پر منتقل کیا جا سکا، واسا انتظامیہ  توانائی کے دیگر ذرائع استعمال کرنے کے بجائے صرف لیسکو پر انحصار کررہی ہے، واسا بجلی کے بلوں  کی مد میں اربوں روپے کا نادہندہ بھی بن چکا ہے۔ واسا کے ڈسپوزل سٹیشنز چلانے کیلئے 3ہزار 736 کلو واٹ سولر پینل لگانے کی ضرورت ہے،گزشتہ مالی سال  میں واسا نے 6ارب 30 کروڑ روپے بجلی بلز کی مد میں ادا کیے، واسا کے چھ ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر پینل لگانے کے لئے 67 کروڑ 24 لاکھ روپے درکار ہیں، ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر پینل لگانے کی لاگت ساڑھے تین سال میں واپس ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا نے سولر منصوبے  کیلئے سمری دوبارہ وزیر اعلٰی پنجاب کو ارسال کر دی ہے جس میں فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔