انتظامیہ کی انسداد سموگ کارروائیاں، آلودگی پھیلانے والے 4 یونٹس سیل

08-30-2023

(لاہور نیوز) انسداد سموگ کے کارروائیاں کرتے ہوئے تحت ضلعی انتظامیہ نے آلودگی پھیلانے والے چار انڈسٹریل یونٹس کو سیل، چار کو وارننگ جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے چار انڈسٹریل یونٹس اور دو اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیا، اے سی رائیونڈ نے شفیع ٹیکسٹائل لمیٹڈ کے یونٹ کو سیل کیا، ٹیکسٹائل یونٹ کو ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 07 انڈسٹریل یونٹس کو چیک کیا ایک انڈسٹریل یونٹ کو سیل جبکہ 04 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے رنگ روڈ سے ملحقہ علاقے سدھر میں 02 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار شیرینا جونیجو نے کھیرا پل اور چھپا گاؤں میں 3 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔