ایشیا کپ:افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

08-30-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے اپنی سریلی آوازوں سے ماحول پرکیف بنا دیا۔

ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا  تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکاررہ تریشالا گورونگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور  شائقین سے خوب داد وصول کی۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم کے رنگوں کے امتزاج والے غبارے بھی فضا میں چھوڑے گئے ، اس دوران ایشیا کپ کی ٹرافی بھی سٹیڈیم میں رکھی گئی تھی جس کو اپنی ٹیم کے پاس دیکھنے کیلئے  شائقین کی بے چینی دیدنی تھی۔