نگران حکومت کا ای سی ایل کیسوں کی چھان بین کا فیصلہ

08-30-2023

(ویب ڈیسک) نگران حکومت نے ای سی ایل کیسوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، نگران وزیر داخلہ کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ذیلی کمیٹی میں وزیر تجارت و صنعت و پیداوار اور وزیر مواصلات بھی شامل ہوں گے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، ذیلی کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی، ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف اور وزیر اطلاعات کو شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف تھے، اتحادی حکومت میں وزیر اطلاعات بھی ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی کے ارکان میں شامل تھیں۔