پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

08-30-2023

(لاہور نیوز) بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھیجے گی، حتمی منظوری نگران وزیراعظم دیں گے، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہوگا۔