موجودہ ملکی حالات کی ذمہ دار 13 پارٹیوں کی نالائق حکومت ہے: شیخ رشید

08-30-2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل، نالائق اور ناکام حکومت پر آتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ گئی، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہے اور بالآخر آئی ایم ایف بھی روٹھ جائے گی، مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقاء کا مسئلہ بن گیا ہے، اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے۔ مہنگائی بھی بڑھ گئی بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہےاور بلآخر IMF بھی روٹھ جائے گی سارا کام 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا اب 8دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری… — Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2023 سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ نہ باورچی خانہ چل رہا ہے، نہ کارخانہ چل رہا ہے، نہ دوکان چل رہی ہے، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے، اس کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل، نالائق اور ناکام حکومت پر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے سارا وقت 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا، اب آٹھ دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا، اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے۔