پولیس اور سیف سٹیز کی مشترکہ کارروائی، دو رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار

08-30-2023

نشترکالونی (لاہور نیوز) لاہور پولیس نے سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر نشتر کالونی سے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا،  کیمروں کی نشاندہی پر اتوار بازار گراؤنڈ سے ملزم غلام مصطفیٰ اور عبدالرحمن کو گرفتار کیا گیا۔ سیف سٹیز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے پانچ عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور پستول برآمد کر کے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی احمد زنیر نے بتایا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، لاہور پولیس ڈکیت گینگز کے خلاف سیف سٹی کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے، جرائم کی سرکوبی کے لیے سیف سٹی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔