قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز اب کمنٹری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کو تیار

08-30-2023

(ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز اب کمنٹری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔

ویمن کرکٹر کائنات امتیاز پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل ہیں، کائنات امتیاز کے ساتھ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کو کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کائنات امتیاز اس سے قبل ویمن ڈومیسٹک کے ایک میچ میں مہمان کمنٹیٹر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ یہ سیریز فاسٹ باؤلر کی پہلی انٹرنیشنل کمنٹری اسائنمنٹ ہوگی، جس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ کمنٹری اور سپورٹس پریزینٹر کے طور پر کیرئیر اپناؤں۔ یاد رہے کہ کائنات امتیاز 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز میں ٹیموں کو ڈسیژین ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کی سہولت بھی حاصل ہو گی۔