بجلی کے بل: رمیزراجہ نے اپنے بالوں پر بنی میم شیئر کردی

08-30-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ان دنوں مہنگی بجلی اور روز بروز بڑھتے ہوئے بل کا مسئلہ سرفہرست ہے، شہری سڑکوں پرآ کر احتجاج کر رہے ہیں اوراس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ طنز و مزاح کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر آج کل ایک میم وائرل ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر رمیزراجہ کے بالوں کے سٹائل اور بجلی کے مہنگے بلوں کو موضوع  بنایا گیا ہے۔ وائرل میم میں رمیز راجہ کی دو تصاویر ہیں، ایک میں ان کے بال سلجھے ہوئے ہیں اور اس تصویرکو سولر انرجی استمعال کرنے والے صارفین سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ بجلی کے کم بلوں کی وجہ سے خوش حال نظر آرہے ہیں۔ دوسری تصویر میں رمیز راجہ کے بال بظاہر الجھے ہوئے ہیں اور ان کی حالت کو پاکستان میں واپڈا کی بجلی استعمال کرنے والوں سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں۔ اس میم سے خود رمیز راجہ بھی لطف اندوز ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے ایکس پر اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھی حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے۔