پنجاب عام انتخابات فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر

08-29-2023

(لاہورنیوز) پنجاب انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔پنجاب عام انتخابات نظر ثانی کیس کی سماعت 31 اگست کو ہو گی۔