ایل ڈی اے کا ٹریفک روانی کیلئے منفرد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

08-29-2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایل ڈی اے نے "ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیسیلٹی نیازی انٹر چینج تا بابو صابو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کے لئے 10ارب 84 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بابو صابو انٹر چینج سے نیازی انٹر چینج تک 7اعشاریہ 3 کلومیٹر کوریڈور بنایا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کی پری کوالیفکیشن کے لئے کوالیفائیڈ فرموں سے اظہار دلچسپی کے ٹینڈرز طلب کیے ہیں، سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے 38 کروڑ 97 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لئے بند روڈ پر سب ویز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ پی سی ون کے مطابق ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لئے 4 لین ڈیول کیرج وے تعمیر کیا جائے گا، سڑک کے دونوں اطراف پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے ایڈ گریڈ ورک کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے روزانہ گزرنے والی ایک لاکھ 32 ہزار 145 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔